اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کوتحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا، کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل کمیشن 2003 میں براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا اور ساتھ ہی 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز
واضح رہے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جسٹس (ر) عظمت سعید کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔
The post براڈ شیٹ تحقیقات کیلیے عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iYRwau
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box