پشاور: سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری اورمحمودچوہدری کی ولیمہ تقریب پشاورمیں بھی منعقدہونے کاامکان پیداہوگیا۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نئے شادی شدہ جوڑے کی ولیمہ تقاریب کراچی کے علاوہ لاڑکانہ ، لاہوراور اسلام آباد میں بھی منعقدہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر منظر عام پر
انہوں نے کہاکہ پشاورمیں بختاوربھٹوزرداری کی ولیمہ تقریب کے انعقادسے اچھاتاثرجائے گا۔انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ یاکوئی اورآپشن فیصلہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کے بڑے منصوبوں بی آرٹی، بلین ٹری سونامی اوردیگرمنصوبوں کے خلاف نیب اورعدالتوں سے رجوع کرنے جارہے ہیں۔
The post بختاوربھٹوزرداری اورمحمودچوہدری کا ولیمہ پشاورمیں بھی ہونے کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MBf0GL
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box