سگی بھتیجی سے زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کو 2 بار سزائے موت

 راولپنڈی: عدالت نے سگی بھتیجی سے زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی نے 7 سالہ سگی بھتیجی سے جبری زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق سگے چچا ولی اللہ خان کو جرم ثابت ہونے پر 2 بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق جبری زیادتی اور قتل کے دونوں جرائم میں ایک ایک بار پھانسی کی سزا دی گئی۔

واضح رہے کہ مجرم نے 7 سالہ بھتیجی سدرہ سے جبری زیادتی کی اور گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کیا جب کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے22 نومبر 2019 کو درج کیا جو ایک سال 4 ماہ زیر سماعت رہا۔

The post سگی بھتیجی سے زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کو 2 بار سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ovwPnS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...