رنگ روڈ منصوبہ؛ قدیم درخت کو بچانے کیلیے 10 کروڑروپے خرچ کرنے کا فیصلہ

 راولپنڈی: رنگ روڈ منصوبہ میں آنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے ڈیزائن تبدیل کردیا۔

رنگ روڈ منصوبہ کے نقطہ آغازپرآنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے انجنئیرزنے حل ڈھونڈ لیا ہے۔ رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے انٹرچینج کا ڈیزائن تبدیل کرکے قدیم درخت کوبچایا جائے گا، برگد کے درخت کومحفوظ بنانے کے لیے مزید 10 کروڑروپے خرچ کیے جائیں گے اوراضافی زمین خریدی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے

پراجیکٹ ڈائریکٹرکمشنرمحمد محمود نے 50 ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے رنگ روڈ منصوبہ میں مزید 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹرمحمد محمود نے انجنئیرزکوبرگد کے درخت کو محفوظ بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔

رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔

The post رنگ روڈ منصوبہ؛ قدیم درخت کو بچانے کیلیے 10 کروڑروپے خرچ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t5SpCM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...