علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 لاہور: اے این ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور مسافر کو گرفتار کرلیا، مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر621کے ذریعے دوحہ سے براستہ اٹلی جارہا تھا۔

مسافرنے ہیروئن بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی، برآمد ہونے والی ہیروئن ساڑھے5کلو سے زائد بتائی جاتی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے، اے این ایف نے مسافر کو گرفتار کے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

The post علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39jW1te

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...