اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے میں ملوث ملزم شوکت علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزم پر 14 مئی 2019 کو سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا اور تھانہ گولڑہ میں دفعہ 298,295A کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ملزم ڈیڑھ سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کی۔
The post سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oldJ3t
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box