وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے

 اسلام آباد: وزیراعظم سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور ہمارے حلقوں میں بھی ہمیں پریشان کیا جارہا ہے جب کہ سندھ حکومت وفاق کے ہر منصوبے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے جب کہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

The post وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t3GeGw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...