بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود سے جڑا ہے، فردوس عاشق

 لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود سے جڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں 65 فیصد نوجوان ہیں، حکومت کا عزم ہے کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا ہے، قوم کا مستقبل نوجوان نشئی بن کر معاشرے کو خراب کررہا ہے، منشیات کے عادی افراد کیلئے رے ہیبلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی منشیات کے حوالے سے اے کیٹگری میں آتے ہیں، پولیس اور انتظامیہ جیسی ہمیں جہیز میں ملی ہے ہم انہیں چمکانے میں مصروف ہیں، سابقہ ادوار میں میرٹ کا قتل عام ہوا، اب وزیراعلی پنجاب نے پولیس کے سر پر ہاتھ رکھ دیا ہے، راج کماری اور کنیز اوّل کے ساتھ کچھ پنکچر اسٹپنیاں بھی ہیں، کنیز مافیا جونک بن کر دیمک کی طرح ن لیگ سے چمٹا ہوا ہے، کنیز مافیا پر بھی ہماری گہری نظر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوام کی فلاح و بہبود، دکھ درد، احساس پروگرام، پناہ گاہوں، لنگر خانوں، پسے ہوئے طبقات کے لیے گھر بنانے سے جڑا ہے جبکہ جاتی عمرا سے کھوکھر پیلس جڑا ہے۔

The post بنی گالہ سے عوامی نشہ بکتا ہے جو عوامی فلاح و بہبود سے جڑا ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r579jE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...