لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ مصباح کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ 14 سالہ لڑکی نرگس بلاک کے گھر میں کام کرتی تھی، اس کی لاش ملی ہے اور بچی کے جسم کے ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کی رپورٹ سے موت کی وجہ کا تعین کیا جائے گا اور مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی و قتل کے المناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے۔
The post لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cilo05
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box