اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے اب افراط زر 5.8 سے کم ہوکر 5 اعشاریہ 7 فیصد رہ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔
وفاقی وزیر نے مہنگائی کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔
The post ہماری حکومت سے پہلے زیادہ مہنگائی تھی، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3anhe4q
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box