کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے چینی بحران اسکینڈل میں ایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے شوگر ملز کو نوٹسز کے جوابات بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
چینی بحران اسکینڈل میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے متعلق شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی گئی، شوگر ملز کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے آڈٹ کے نوٹسز جاری کیے گئے، انکوائری کمیشن بنایا گیا اور 21 مئی کو کابینہ نے شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔
وکلا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک چکی، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا آڈٹ کرایا جا رہا ہے، آڈٹ سے متعلق ان لینڈ ریونیو نے نوٹسز جاری کیے، ہمیں آڈٹ کرانے کی وجوہات بتانا ضروری ہیں، نوٹسز میں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کیوں آڈٹ کے لیے منتخب کیا گیا؟
درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ 13 نومبر کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے، جوابات جمع نہ کرانے پر ایف بی آر جرمانے کر رہا ہے، آڈٹ کرانے سے متعلق نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور ایف بی آر سمیت اس کے ذیلی اداروں کو انتقامی کارروائی سے روکا جائے۔
عدالت نے ایف بی آر کے ذیلی ادارے ان لینڈ ریونیو آڈٹ کو شوگز ملز کے خلاف حتمی کارروائی سے روک دیا تاہم شوگر ملز کو بھی نوٹسز کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان لینڈ ریونیو شوگر ملز کو سنوائی کا مکمل موا قع فراہم کرے۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی کارروائی کے خلاف درخواستیں النور شوگر ملز، ڈہرکی شوگر ملز اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئیں۔
The post سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39xUr75
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box