پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک

 اسلام آباد: پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے۔

سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردیے ہیں۔ گستاخانہ فلم کے 778 ٹریلرلنک بھی بند کردیئے اور249 لنکس ابھی موجود ہیں ان کو بھی بلاک کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی اے کی رپورٹ کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ تسلی بخش ہے ان کو ہدایت دے دیں گے۔ وکیل مظہرجاوید نے کہا کہ کیس زیرالتوا رکھ کرپی ٹی آئی سے رپورٹ طلب کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسوشل میڈیا سے متعلق سماعت کے دوران حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پرنظرثانی کی حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی اے اوراسٹیک ہولڈرزسے مل کررولزمیں نظرثانی کریں گے۔

The post پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NtDORe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...