خیبر پختون خوا حکومت کی ’چارلی چپلن‘ کو ملازمت کی پیشکش

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور کے چارلی چیپلن کو ملازمت کی پیش کش کر دی ہے۔

صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے میڈیا پر عثمان کے چارلی چیپلن کردار کو دیکھنے کے بعد اسے اپنے گھر بلا لیا اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے اسے سرکاری ملازمت کی پیشکش کی۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نوجوان عثمان کو میڈیا پر چارلی چپلن کے کردار میں دیکھا جبکہ اس کا تعلق میرے حلقے شیخ آباد پشاور سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان عثمان باصلاحیت اور محنتی ہے۔ یہ ملازمت اس کے لئے حکومت کی جانب سے تحفہ ہے ملازمت کا مقصد عثمان کے ٹیلنٹ سے محکمے کیلئے فائدہ اٹھانا ہے۔

The post خیبر پختون خوا حکومت کی ’چارلی چپلن‘ کو ملازمت کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oGgnRT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...