وفاق کے بعد سندھ کے اسکولوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی

 کراچی: وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا وبا کے باعث تدریسی عمل کو دوبارہ بھال کرنے کے لیے رواں برس گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کردی ہے۔

کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیی اداروں میں تدریسی عمل کی بحالی اور امتحانات سے متعلق پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سرکاری کالجز کے عملے کے 13 ہزار 750 کورونا ٹیسٹ کرائے ہیں ان میں 200 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ملی ہے، کراچی کے کچھ  کالجز میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، ابھی بھی کراچی کے 2 کالجز کورونا کے وجہ سے بند ہیں۔ سندھ کے تمام اسکول یکم فروری سے کھل جائیں گے، رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی، سندھ میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔

سعید غنی نے بتایا کہ اس سال بچوں کو امتحانات کے بغیر اگلی جماعت میں ترقی نہیں دی جائے گی ، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے، گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا، طلبہ کے سہولت کے لئے امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، تمام تعلیمی بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔

 

The post وفاق کے بعد سندھ کے اسکولوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36snfMl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...