مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے،  پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے  پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے، بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے،  بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت ملے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

The post مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iSvoOW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...