اسلام آباد: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میجر جنرل یوسف احمد الحنائتی نے ملاقات کی جس میں میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔
اردن آرمڈ فورسز کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کیلیے کوششوں کو سراہا۔
The post اردن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، جنرل باجوہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iUKX8W
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box