اسلام آباد: این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد این سی او سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی جب کہ کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور میں تمام تعلیمی اداروں میں 50،50 فیصد طلبا کلاسز میں آسکیں گے۔
The post حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36heS68
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box