کوئٹہ: بارش برسانے والے سسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث جمعرات تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوٴں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، مستونگ، نوشکی، قلات، خضدار ، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، آوارن، لسبیلہ، چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں برفباری بھی ہوگی۔
پی ڈی ایم اے نے برف باری اور بارش کی صورت میں ہیوی مشینری الرٹ کرتے ہوئے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایڈوائزی جاری کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی شہری سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے۔
The post بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l0aQDR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box