حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیٹرولیم ڈسٹریبیوشن سہولت پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملہ کی مذمت کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے آج میزائل حملہ کے نتیجہ میں ایک پیٹرول ٹینک میں آگ لگی جس پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں، پاکستان حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے، اس طرح کے میزائل حملے سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کے خلاف ہیں، یہ حملے سعودی شہریوں کی زندگی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

The post حوثی ملیشیا سعودی عرب پر حملے فوری طور پر بند کرے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l3RRbk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...