وفاقی حکومت کورونا کے بڑھتے کیسزپرپریشان، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی پرغور

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق پرعمل کرانے کی تلقین کی جائے گی، چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرگلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کوایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرے گی۔

ذرائع  کے مطابق سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تلقین کی جائے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تولاک ڈاؤن سخت کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں ہولناک اضافہ ہے اور ایک ماہ میں مصدقہ مریض دگنے سے زائد ہوگئے ہیں۔

The post وفاقی حکومت کورونا کے بڑھتے کیسزپرپریشان، اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی پرغور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ePXYNT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...