کورونا کیخلاف جنگ میں صحافیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، فیاض الحسن چوہان

 لاہور: وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے بطور صوبائی وزیر 3 ماہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وائرس کے خلاف محاذ پر صف اول پر لڑنے والے صحافیوں کے لیے جس خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا، آج ہم نے وہ وعدہ وفا کردیا۔

وزیراطلاعات ونشریات پنجاب نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں جب کورونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اپنے پنچے گاڑھ رہا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے تمام طبقات بالخصوص بیوروکریسی، ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل اسٹاف،پولیس افواج پاکستان اور میڈیا کے ساتھ ملکر محاذ سنھبالا، اس غیر روایتی جنگ میں ہمارے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نے جذبہ حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات اور سازشی تھیوریوں کے طوفان کا مقابلہ کرتے ہوئے کورونا کے خطرات ، ممکنہ بچاو سے متعلق حکومتی پالیسیوں، اقدامات اور آگاہی مہم کو عوام تک پہنچایا، جس کا اعتراف بزدار حکومت آج اس امدادی رقم کی صورت میں کررہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ مستقبل قریب میں جب پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا تو بحیثیت مجموعی ہم سب کا ایک دوسرے سے اور اس وطن سے رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور گہرا ہوگا۔

The post کورونا کیخلاف جنگ میں صحافیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، فیاض الحسن چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dvxaCj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...