ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر سنجیدگی سے غورکررہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکول کھولنے کے معاملے پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس معاملے پر وزارت صحت کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ڈیٹا کو بھی مدنظر رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔ گیلپ سروے کے مطابق احتیاطی اقدامات  کے تحت اسکولز کھلنے پر 70 فی صد والدین نے بچوں کو اسکولز بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کروں گا۔

The post ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر سنجیدگی سے غورکررہے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NnSjCI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...