لوگ کورونا ہی نہیں حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھی جانیں گنوارہے ہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سےجانیں گنوا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبروں کی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کورونا سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اورنااہلی کی وجہ سےجانیں گنوارہے ہیں اور ایسے وقت میں بھی حکومت ابھی تک نوازشریف کے خوف سے باہرنہیں نکلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی ایک جھلک سے مخالفین کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےڈاکٹرزکی سخت ہدایات کےمطابق واک کی، اس وقت حکومتی وزرا کی تنقید ظاہرکرتی ہے کہ ان کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ  اور ہے،  حکومت نوازشریف کی بات کرکےجاری بحران سےتوجہ ہٹانےکی کوشش کررہی ہے، حکمران عوام کی خدمت کریں یاپھرکسی اورکوکرنےدیں۔

The post لوگ کورونا ہی نہیں حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھی جانیں گنوارہے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eItJbl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...