تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج امن کی ضامن ہے، آرمی چیف

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور پیشہ ور فوج امن کی ضامن اور قوم کے حوصلہ اور عزم سے ایک قوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کے حوصلے اور عزم کے ساتھ ایک قوت ہے، ایک اچھی تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج امن کی ضامن ہے، فوج وبا پر قابو پانے کے لیے دیگر قومی اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

موجودہ اندرونی و بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا دارومدار خطے میں طویل مدت سے موجود تنازعات کے حل میں ہے، اور علاقائی تنازعات کا حل عالمی برادری کے تعاون سے ہی ممکن ہے،

 

The post تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج امن کی ضامن ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Bf1vGP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...