پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا کے باعث انتقال کرگئے

 پشاور: پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میاں جمشید الدین کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، میاں جمشید الدین حلقہ پی کے 63 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں محکمہ ایکسائز کے وزیر رہے۔

گزشتہ دنوں میاں جمشید الدین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور انھیں علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اب تک 8 ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں خاتون رکن مدیحہ نثار، کامران بنگش، ڈاکٹر امجد علی، اسمبلی بہادر خان، ضیاء اللہ بنگش، شفیق آفریدی، عنایت اللہ، شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے ارکان قومی اسمبلی میں این اے 41 ضلع باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان, این اے 50 جنوبی وزیرستان سے ایم این اے علی وزیر, این اے 6 لوئر دیر سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے محبوب شاہ بھی کورونا وبا کے متاثر ہوچکے ہیں۔ این اے 45 ضلع کرم سے متحدہ مجلس عمل کے منیر اورکزئی انتقال کرگئے ہیں، ارکان اسمبلی کے ساتھ عوامی نمائندے بھی کورونا وائرس کے باعث بیمار ہوچکے ہیں جن میں بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور، امیر مقام، میاں افتخار حسین شامل ہیں۔

The post پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا کے باعث انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yWP29Z

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...