کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ضروری ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اور انہیں ٹائیگر فورس کے موثر استعمال کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی۔

عمران خان نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کے موثر استعمال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کی ایپلیکشن کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی۔ وہ آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کریں گے۔

وزیراعظم نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جن میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوان رضا کاروں کو بہترین سہولت اور آسانیاں فراہم کی جائیں، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قومی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور موقع پر کارروائی ضروری ہے۔

The post کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ضروری ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fQhg6f

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...