کراچی: سندھ حکومت کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، وزیرٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی بنادی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریوینیو کے افسران شامل ہوں گے۔
وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے، تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا تاہم ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے۔
The post سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XTbAkA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box