کراچی کے کئی علاقوں میں بونداباندی اور پھوار سے موسم خوشگوار

کراچی:  شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہنے، بونداباندی اور پھوار پڑنے کا امکان ہے جب کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔

اتوار کو شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے حدت رہی، کم رفتار ہوا کی وجہ سے نمی کا تناسب معمول سے بڑھ گیا جس کے نتیجے میں دن بھر حبس رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ شام کے وقت اسی سبب نمی کے تناسب 62 فیصد تک بڑھ گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری رہا تاہم مذکورہ وجوہات کی بنا پر گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر حبس کے بعد اچانک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بونداباندی اورکہیں پھوار پڑی، گلستان جوہر،پہلوان گوٹھ، اسکیم 33، لانڈھی،بفرزون،گلزار ہجری،نارتھ ناظم آباد،سعدی ٹاؤن، ملیر، صدر،گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا کے اطراف کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی رپورٹ ہوئی، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنا جو آج ڈپریشن میں تبدیل ہوگا، ڈپریشن کے طوفان بننے اور اس کے اس کی سمت کا تعین اگلے 2 سے 3 روز میں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحلوں کے قریب موجود ڈپریشن کمزور ہوکر دوبارہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا جو ایک دوروز تک برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی ابرآلود اور صبح اور رات گئے شہر میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کی توقع ہے۔

The post کراچی کے کئی علاقوں میں بونداباندی اور پھوار سے موسم خوشگوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TTjLME

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...