کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 لیویز اہلکار ( گن مین) جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
حادثہ لورالائی کے قریب میختر کے علاقے میں پیش آیا میرسرفراز بگٹی اور ان کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اے سی لورا لائی کے مطابق سرفراز بگٹی فیملی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا، اے سی سلیم خان کے مطابق میر سرفراز بگٹی اور اہلخانہ جو دوسری گاڑی میں سوار تھے حادثے میں محفوظ رہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
The post سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cha5St
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box