سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے ریکارڈ 1824 نئے کیسز

 کراچی: سندھ میں کورونا کی وبا نے اپنے پجنے مضبوطی سے گاڑ لیئے ہیں اور ایک دن کے دوران ریکارڈ 1824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 7547 ٹیسٹ کیے گئے اور سب سے زیادہ 1824 نئے کیسز سامنے آئے، 1824 نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار910 جب کہ کراچی میں 26 ہزار78 ہوگئی۔ صوبے بھر میں 487 افراد نے اس مرض کو شکست دے دی ہے جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 16 ہزار 22 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی ہے۔اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

The post سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے ریکارڈ 1824 نئے کیسز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U5rt6u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...