بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، شہباز شریف

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔

شہبازشریف نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں شہریت بل پراٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت کے اندرسے عوام نے انتہا پسند حکومت کومسترد کردیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سیزفائرکی خلاف ورزیاں؛ دوپاکستانی فوجی شہید، جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک

شہبازشریف نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں پرقوم کوفخر ہے، پاک فوج کے دوشہدا نے اپنی جان قوم اور وطن پر واردی، یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں،  اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداءکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کا صبرجمیل دے۔

The post بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mw3DNf

ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ چئیرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرعدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین تعیناتی کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے، یہ تو انتظامی امورہیں جو وزیراعظم نے چلانا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معروف گلوگاراورپی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کیا تھا۔

The post ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sqiz3h

تاریخ پہ تاریخ، سی این جی اسٹیشن آج بھی بند، شہری زندگی، درہم برہم

کراچی: شہریوں کا امتحان تاحال ختم نہیں ہوسکا سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنوں کومزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی سی این جی کی بندش ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے گزشتہ اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشن بدھ کی شب 8 بجے کھلنے تھے تاہم حکام نے ڈیڑھ گھنٹہ قبل بندش کا دورانیہ مزید 24 گھنٹے بڑھاکر صارفین کی امیدوں پر پانی پھیردیا، سی این جی کے لیے ترستے ہوئے صارفین نے کئی گھنٹہ قبل ہی سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگالی تھیں، ساڑھے 6 بجے شام سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بندش کا دورانیہ بڑھائے جانے کے اعلان سے قطاروں میں لگے شہری مایوس ہوگئے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے واضح شیڈول جاری نہیں کیا جارہا ہے، ایک روز کرکے ایک ہفتے کی بندش کی گئی اور اب بھی نہیں معلوم کہ آئندہ سی این جی کب ملے گی۔

ادھر سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس پریشر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے مگر کم پریشر کا سامنا اب بھی موجود ہے، گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی، سی این جی اسٹیشنز کھول دیے جائیں گے، پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشزکی بندش مزید 24 گھنٹے رہے گی، حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اورکمرشل صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

The post تاریخ پہ تاریخ، سی این جی اسٹیشن آج بھی بند، شہری زندگی، درہم برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qi5uX7

سعودیہ میں سزا پوری کرکے وطن آنے والے مسافر جناح ٹرمینل پر ’’لُٹ‘‘ گئے

کراچی:  سعودی جیلوں میں سزائیں پوری کرکے وطن واپس لوٹنے والے مسافر جناح ٹرمینل پر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

سعودی عرب کی جیلوں میں اپنی سزائیں کاٹ کرخلیجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے سامان میں سے موبائل فونز اورقیمتی سامان چوری ہوگیا، مسافرناصر کے مطابق پرواز کے ذریعے وہ اپنے دیگر5 ساتھیوں کے ہمراہ بدھ کی صبح جناح ٹرمینل پہنچے، پروازمیں عمرہ زائرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ایئرپورٹ پرمتعین عملے نے انھیں کہا کہ عمرہ والے مسافروں کے بعد انھیں سامان حوالے کیا جائے گا۔

پونے گھنٹے انتظار کے بعد جب انھیں ان کے سوٹ کیس حوالے کیے گئے تواس میں سے موبائل فون، گھروالوں کے لیے خریدے گئے تحفے تحائف اورقیمتی اشیا چوری ہوچکی تھیں، مسافروں کے مطابق انتظامیہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی ان کے معاملے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کے سامان سے قیمتی اشیا چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔

یومیہ بنیاد پر سول ایوی ایشن کے شعبہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ کو شکایات موصول ہورہی ہیں تاہم ہوائی اڈوں کی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں، گذشتہ روز اسلام آباد ائرپورٹ پرپی آئی اے کی پرواز پی کے300 کے ذریعے کراچی سے روانہ ہونے والی پیپلزپارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی کا سامان بھی غائب ہوچکا ہے۔

The post سعودیہ میں سزا پوری کرکے وطن آنے والے مسافر جناح ٹرمینل پر ’’لُٹ‘‘ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/378087v

میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، ایئر فورس نے فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج قائم کر دیا

کراچی: پاکستان ایئرفورس نے کراچی میں اپنا پہلا میڈیکل کالج قائم کردیا جہاں ایم بی بی ایس کیلیے 100سیٹیں مختص کی گئی ہیں جس کا نام فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کراچی رکھا گیا ہے۔

مذکورہ میڈیکل کالج میں پہلے بیچ کیلیے جنوری کے پہلے ہفتے سے ایم بی بی ایس سال 2020-21 کیلیے داخلوں کا اعلان کیاجائے گا جس کے بعد جنوری سے داخلوں کا عمل شروع کردیا جائے گا، داخلے پاکستان میڈیکل کونسل کی مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت دیے جائیں گے۔

فضائیہ روتھ فاؤمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود احمد نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے فضائیہ میڈیکل کالج کی سہولت اورانسپکشن کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لیے 23 دسمبرکو این او سی جاری کردیا۔ یہ کالج پاکستان ایئرفورس شاہراہ فیصل (فیصل بیس)پی اے ایف میوزیم پر واقع ہے جہاں جدید تقاضوں کے مطابق کالج کی تعمیرات کی گئی، فضائیہ میڈیکل کا الحاق پاکستان ایئرفورس کے ماتحت چلنے والی ایئریونیورسٹی سے ہے۔

فضائیہ میڈیکل کالج سے فارغ التحصل طالب علموں کو ایئر یونیورسٹی اسلام آباد سے اسناد عطا کی جائیں گی، فضائیہ میڈیکل کالج کا ٹیچنگ اسپتال بھی پاکستان ایئرفورس کا ہوگا جو 5 سوبستروں پر مشتمل ہے،زیر تعلیم طالب علم اپنی کلینیکل تربیت (کلینیکل ٹریننگ) کرسکیں گے۔

پرنسپل پروفیسر مسعود احمدکا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں طالب علموں کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی موجود تھے، کالج کی لائبریری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منسلک کیاگیا ہے، پروفیسر مسعود احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہورہی ہے۔

اس کے پیش نظر پاکستان ایئرفورس نے معیاری اعلیٰ تعلیم ادارہ قائم کیا ہے جہاں جدید تعلیمی تقاضوں اورملک کی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریکولم مرتب کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے ایک لاکھ72ہزار ڈاکٹر رجسٹرڈ ہیں،ہمارے ملک کی آبادی 22کروڑ تک پہنچ گئی،اس میں ایک لاکھ72ہزار ڈاکٹرآبادی کے لحاظ سے بہت کم ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی شدید قلت ہورہی ہے، اس صورتحال کے پیش نظرپاکستان ایئرفورس نے کراچی میں اپنا فضائیہ میڈیکل کالج قائم کردیا جس کی فیکلٹی انتہائی پیشہ وارانہ ہے۔

The post میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، ایئر فورس نے فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج قائم کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39cP23a

ملک کی پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح، سیکڑوں کتب رکھ دی گئیں

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ملک کی پہلی اسٹریٹ لائبریری قائم کی ہے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنر ل کے ڈی اے ڈاکٹر سیف الرحمن سینئر بیورو کریٹ طارق مصطفی، ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین احمد، غازی صلاح الدین، منیزہ شمسی، دیگر مصنفین سمیت کمشنر کراچی لٹریری سرکل کے ارکان اسسٹنٹ کمشنر سارہ جاوید موجود تھے، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام ایک اچھی کوشش ہے۔

اس کے مطالعے کے کلچر کو فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ مطالعہ کے فروغ سے سماجی ترقی کی کوششیں کامیاب ہوں گی مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے اور لائبریریوں کو بحال کرنے کی کمشنر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔

ممتاز علی شاہ نے حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں لائبریریاں قائم کر نے کا اعلان کیا، کمشنر افتخا ر شالوانی نے کہا کراچی انتظامیہ کراچی کو خوبصورت بنانے کے لیے اور مطالعہ کا کلچر پیدا کر نے کے لیے کتابوں کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ دیگر چھ اضلاع میں بھی اسٹریٹ لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس سلسلے میں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں،انھوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور لائبریریوں کی بحالی کے کام میں وہ وزیر اعلیٰ نے ان کی بھر پور حو صلہ افزائی کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ چاہتے ہیں لوگوں کو کتابوں کی طرف راغب کیا جائے انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائبریری کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

The post ملک کی پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح، سیکڑوں کتب رکھ دی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sp3Oxx

بھارتی فورسزکی سیزفائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید، جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کی جانب سے پچھلے 36 گھنٹے میں سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے باعث دوپاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت کی جانب سے پچھلے 36 گھنٹے میں سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوگئے۔

دوسری جانب پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ جب کہ صوبیدارسمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

The post بھارتی فورسزکی سیزفائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید، جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34ZHPjs

وزیراعظم آج میگا منصوبے جلال پورکینال کا آغازکریں گے

 اسلام آباد:  پنجاب میں آبپاشی کے میگا منصوبے جلال پورکینال پر21سال بعدکام کا آغاز شروع ہوگیا وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں جلال پور کینال منصوبے کا آغازکریں گے۔

جلال پورکینال سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی، رسول بیراج سے شروع ہونے والی نہر جہلم، پنڈدادن خان سے گزرکر خوشاب تک جائے گی۔

جلال پورکینال سے1350 کیوسک پانی گزرے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حلقے میں شروع ہونے والے اس منصوبے سے کینال سے  40 کیوسک پینے کا پانی بھی دستیاب ہوگا۔

فواد چوہدری نے ایکسپریس کو بتایاکہ منصوبہ 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے پر 48ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے لیے 274 ملین ڈالر ایشین ڈیولپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ 117 کلومیٹرطویل نہر سے ساڑھے5لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔

The post وزیراعظم آج میگا منصوبے جلال پورکینال کا آغازکریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QdfzV2

سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے، لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے

 اسلام آباد:  پنجاب کے میدانی علاقے لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور، سندھ کے بالائی علاقے سکھر، لاڑکانہ، روہڑی اور جیکب آباد شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

قومی شاہراہوں پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے جبکہ موٹر ویز کئی مقامات پر بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان موٹر وے ایم تھری، لاہور تا عبدالحکیم شدید دھند کے باعث بند ہے۔ خانیوال تا ملتان موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ پر پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ ، ساہیوال ، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں ، خانیوال، ملتان ، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند ہے۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 سے150میٹر رہ گئی ہے۔

دریں اثنا بالائی اور شمالی علاقوں میں  برف باری نے لاہور سمیت پنجاب اور اس کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں  اضافہ کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سردی کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

The post سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے، لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/367URwV

سعودی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے

 اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کادورہ انتہائی اہم ہوگا۔ فیصل بن فرحان السعود پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہ کرنے پرسعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی رائے ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔

The post سعودی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2s9aZiV

ملک بھر میں مارچ تک یکساں نصاب تعلیم لانے کا اعلان

کراچی: بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام لانے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہمیں تعلیمی میدان میں کئی چیلنچز کا سامنا ہے، ہمارا نظام تعلیم بکھرا ہوا ہے، فیصلہ کیا ہے پاکستان میں یکساں تعلیم نظام کو لے کرآئیں گے، یکساں نصاب پر کام جاری ہے، مارچ تک تعلیمی اداروں میں نصاب یکساں ہوگا۔

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ریاست نے اپنے بیانئے کو تبدیل کردیا ہے، ریاست سب کی ڈوریں ہلا رہی ہے، جو لوگ صوبائی خود مختاری اور جمہوریت کی بات کرتے تھے انھیں غدار وطن کہا جاتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں طاقتوروں کے سامنے کمزور پڑ رہی ہیں، ہم امریکی سامراج کے سامنے جھک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 144ویں یوم پیدائش کے حوالے سے سہہ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے اختتامی روز وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نثار احمد کھوڑو، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، وائس چانلسر جامعہ موقع پر ان کے ہمراہ وائس چانسلر جامعہ  ڈاکٹر محمد علی شیخ، اساتذہ اور طالبعلموں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ جہاں سے قائد اعظم نے تعلیم حاصل کی وہاں میں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، قائد اعظم کا تعلق سندھ سے تھا ،رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج کے دن قائد اعظم کے بارے میں گفتگو کر رہا ہوں، ہمیں تھوڑا حقیقت پسند ہونا چاہیے۔

نہایت معذرت کے ساتھ ہم ہیپوکریٹس بنتے جا رہے ہیں، اتحاد، یقین اور قانون پر ہم عمل نہیں کرتے، ریاست نے اپنے بیانیے کو تبدیل کردیا ہے، قائد اعظم کی وفات کے بعد ہم نے ان کے مقصد کو نیشنل سیکیورٹی اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا، جو لوگ صوبائی خود مختاری اور جمہوریت کی بات کرتے تھے انھیں غدار وطن کہا جاتا ہے، کسی ایک سیاسی جماعت پر تنقید نہیں کر رہاکیا یہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے؟، ہمارے اندرونی معاملات میں کسی باہر والوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی سندھ مدرستہ اسلام کا نام سنتے تھے، یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آج یہاں موجود ہوں، جامعہ کا دورہ کیا وی سی نے قائد اعظم کے حوالے سے میوزیم دکھایا جو جامعہ میں موجود ہے، ہمارے جیسے ملک میں سیاست میں دلچسپی نہ لینا مشکل بات ہے، جس طرح ہمارا ملک بنا اور جو اسوقت حالات ہیں انکو دیکھتے ہوئے سیاسی معاملات میں توجہ دینی پڑتی ہے،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم ایک آزاد ماحول میں سانس لیتے ہیں،ہمارے ملک کو تعلیمی میدان میں کئی چیلنچز کا سامنا ہے۔

سب سے بڑا چیلنج ہمارا نظام تعلیم بکھرا ہوا ہے، جس ملک میں تین نظام تعلیم ہونگے اسکے نقصانات تعلیم کے معیار پر پڑیں گے، مدرسوں کا نظام تعلیم بھی مختلف ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان میں یکساں تعلیم نظام کے کر آئنگے، یکساں نصاب پر کام کر رہے ہیں مارچ تک نصاب ایک ہوجائیگا،وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا جامعہ آنا خوش آئند ہے، یہی وہ ادارہ ہے جہاں قائد اعظم نے اپنے مستقبل کا طویل عرصہ گزارا، قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جامعہ کا دورہ کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے سندھ مدرسہ السلام یونیورسٹی کے حوالے سے انھیں بریفینگ دی، تین روزہ تقریبات میں مختلف قسم کے پروگرامز پیش کیے گئے جن میں آرت ایگزیبیشن، تھیٹر شوز، میوزیکل پرفارمنس، ڈاکیومینٹری اور پینل ڈسکشنز شامل ہیں۔

The post ملک بھر میں مارچ تک یکساں نصاب تعلیم لانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ETBtHQ

2019؛ ایڈز، پولیو، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

 اسلام آباد:  حکومتی اداروں کی بد انتظامی و مجرمانہ غفلت، سال2019 میں ایڈز، پولیو اور ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، ریاستی اداروں کی غفلت کے باعث سال بھرپاکستانی مختلف موذی امراض کا شکار رہے۔

رواں سال جہاں ڈینگی وائرس سے51 ہزار 670 شہری متاثر ہوئے وہیں پولیو وائرس نے 123 افراد کا شکار کرکے 5 برس بعد اپنی سنچری مکمل کرلی جبکہ اس سال ایڈز نے بھی9 ہزار 600 کے قریب افراد کا شکارکرکے ریکارڈ قائم کیا۔ سال2019 صحت کے حوالے سے پاکستانیوں پر بھاری رہا،2019 کے دوران ڈینگی وائرس سے51 ہزار 670 افراد متاثر ہوئے جبکہ اس وائرس نے88 افراد کی جانیں لے لیں۔

ڈینگی سے سب سے زیادہ سندھ میں14ہزار814فراد متاثر ہوئے جن میں سے39 افراد جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں 13ہزار260 افراد متاثر ہوئے۔ جن میں سے 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار995 افراد متاثر ہوئے جن میں سے23 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں7ہزار68 افراد متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں3 ہزار383 افراد متاثر ہوئے جن میں سے3 افراد جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں 1ہزار690 افراد متاثر ہوئے جن میں سے1 فرد جاں بحق ہوا۔

قبائلی علاقہ جات میں 793فراد متاثر ہوئے جبکہ دیگر مقامات پر662 افراد متاثر ہوئے۔ سال 2019 کے دوران ملک میں مزید 9 ہزار565 افراد میں ایڈزکی تصدیق ہوچکی جس میں سے اپریل سے 30 نومبر کے دوران محض سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے گاوں رتوڈیرو کے 895 افراد کے خون کے نمونوں میں ایڈز کے جراثیم کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 2019 کے دوران ملک میں پولیو وائرس نے پاکستان میں رواں برس123 افراد کا شکارکر کے 5 برس بعد اپنی سنچری مکمل کرلی۔

The post 2019؛ ایڈز، پولیو، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Xf3kT

70 فیصد ریونیو دینے والا کراچی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم

کراچی: سال2019 بھی اختتام کے قریب ہے لیکن ملک کو70 فیصد سے زائد آمدنی فراہم کرنے والا شہر گذشتہ کئی عشروں کی طرح آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

اس عشرے میں کئی سیاسی اور قانونی تبدیلیاں ہوئیں، کوٹہ سسٹم میں توسیع ہونے کی وجہ سے دیہی اور شہری فرق مزید گہرا ہوا جو شہر کے نوجوان طبقے میں بے روزگاری و احساس محرومی کا سبب بن رہا ہے۔ شہر میں بدستور مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانبدارانہ پالیسیوں کے باعث دنیا کے تیسرے بڑے شہر میں شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

کوئی ایک مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوسکا ہے، شہر میں بدستور کچرے کے ڈھیر قائم ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پانی کا بدترین بحران، تباہ حال سیوریج سسٹم اور کمزور ترین بلدیاتی نظام کے باعث یہ شہر نشان عبرت بنا ہوا ہے، مختلف ٹیکسوں کی مد میں یہاں سے اربوں روپے ریونیو جمع ہوتا ہے۔

دو انٹرنیشنل بندرگاہیں، ایک ہوائی اڈہ اور صنعتی حب والا شہر جو پورے ملک کی معیشت کو اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے لیکن جمہوری حکومتوں نے کراچی کو جمہوری و منظم طریقے سے کبھی ترقی دینے کی کوشش نہیں کی، نہ تو اس کی صحیح آبادی کبھی ظاہر کی گئی اور نہ ہی اس شہر کے بنیادی مسائل حل کیے گئے، وفاقی حکومت کے تحت 2017 میں ہونے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی صرف ایک کروڑ 60 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔

جس میں کراچی کی شہری آبادی ایک کروڑ 50لاکھ اور کراچی کی دیہی آبادی 10لاکھ لاکھ تسلیم کی گئی ہے جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، اسی عشرے میں کراچی کے ساتھ مزید زیادتی کی گئی اور جمہوریت کی نرسری بلدیاتی اداروں سے وہ اختیارات بھی چھین لیے گئے جو انگریزوں کے دور میں تفویض کیے گئے تھے اور یہ انوکھا کام سندھ کی جمہوری حکومت نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت کیا۔

کراچی کے ساتھ ایک بڑی بدقسمتی یہ بھی ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے اور بلدیاتی اداروں میں ایم کیوایم سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ وفاق میں تحریک انصاف ہے، اگرچہ کہ ایم کیوایم اور تحریک انصاف حلیف جماعتیں ہیں لیکن سندھ اسمبلی میں دونوں جماعتیں حزب اختلاف سے تعلق رکھتی ہیں اور صوبائی اسمبلی میں اتنی اکثریت نہیں رکھتیں کہ بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے لیے سندھ اسمبلی میں قانونی ترمیم کے ذریعے کوئی کردار ادا کرسکیں۔

کراچی میں سیاسی و انتظامی ادارے منقسم ہیں لہذا جو تعمیراتی کام ہورہے ہیں وہ ایک چھتری تلے نہیں ہورہے ہیں جس کا ویژن پرویز مشرف نے شہری حکومت کی شکل میں دیا تھا جس کے تحت تمام اداروں کا ایک سربراہ ناظم کراچی تھا جس نے تمام شہری اداروں کو ایک پیچ پر لاکر بڑی حد تک مسائل حل کیے۔

اس کے برعکس موجودہ انتظامی سیٹ اپ نے مسائل میں کمی کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں ساڑھے گیارہ سال سے حکمرانی کررہی ہے اور 2008تا 2013 پانچ سال وفاق میں بھی حکومت بنائی لیکن اس دوران شہر کراچی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، سندھ حکومت نے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں منظور کیا جس میں بلدیاتی اداروں کو قانونی طور پر انتہائی کمزور کردیا گیا تاہم اس کے باوجود سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے پہلوتہی کرتی رہی، بلاآخر سپریم کورٹ کی ہدایت پر 2016میں سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات منعقدکرائے۔

اگرچہ کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے چند سالوں سے کراچی کی اہم شاہراہوں پر فلائی اوورز، انڈر پاسز ، پانی و سیوریج کی میگا اسکیموں اور ماس ٹرانزٹ کی تعمیرات کا آغاز کردیا ہے تاہم ان میں سے بیشتر کام کراچی کے چہرہ کو تو خوبصورت بناسکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر کراچی کے شہریوں کے مسائل کا حل نہیں کرپائیں گے کیونکہ اندرون شہر اس طرح کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے کہ گاؤں گوٹھ کا منظر پیش کررہا ہے،بظاہر اربوں روپوں کا انفرااسٹرکچر تعمیر ہورہا ہے لیکن ان ترقیاتی کاموں میں اسقدر تاخیر و سست روی برتی جارہی ہے کہ کراچی والوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

اس کی سب سے بڑی اور سادہ سی وجہ کمزور ترین بلدیاتی نظام ہے، وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پالیسی ساز ادارے ہیں، یہ ان کا منصب نہیں ہے کہ شہروں کا کچرا اور صفائی ستھرائی کا نظام سنبھالیں یا پانی و سیوریج کی لائنیں بچھائیں، سڑکوں، پلوں، انڈر پاسز اور بس ریپیڈ ٹرانزٹ کی تعمیر کریں ، یہ کام بلدیاتی اداروں کا ہے جن کی رسائی عام آدمی تک ہوتی ہے، وہی اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی کراچی کے بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز دینے کی زحمت گوارا نہیں کی بلکہ خود ہی وہ کام کرنے کی کوشش کررہی ہے جو اصولی طور پر بلدیاتی اداروں کا ہے، مسلم لیگ(ن) سے وابستہ دو وزرائے اعظم نے کراچی کو تقریباً 50ارب کا ترقیاتی پیکیج دیا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے ناقص ترین بلدیاتی نظام نافذ کرکے کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کیا ہے، سندھ حکومت نے اس عشرے میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا نافذ کردہ شہری حکومت کا نظام ختم کرکے اپنا نیا بلدیاتی نظام 2013میں نافذ کیا جو کراچی کے بلدیاتی نظام کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ کا بدترین نظام قرار دیا جارہا ہے، انگریزوں نے جب کراچی کے لیے بلدیاتی نظام نافذ کیا تو اس وقت میئر کراچی کو کئی اختیارات دیے جسے سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے بام عروج پر پہنچاتے ہوئے کراچی کو ایک آئیڈیل بلدیاتی نظام دیا اور اختیارات کو گراس روٹ لیول تک پہنچادیا تاہم منتخب سندھ حکومت نے جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی نظام کے ساتھ شب خون مار کر اپنی جاگیردارانہ سوچ کا بھر پور اظہار کیا ، سیاسی امورکے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی اداروں کو طاقتور بنا کر متواتر بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جائیں تو چند ہی سالوں میں نئی و نوجوان سیاسی قیادت ابھر کر سامنے آجائیگی اور روایتی سیاسی خانوادوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

صرف اسی بنیاد پر پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے کبھی مضبوط بلدیاتی نظام کو پنپنے نہیں دیا ہے،18ویں ترمیم کے تحت وفاقی حکومت کے بیشتر اختیارات صوبائی حکومتوں کو سونپ دیئے گئے ہیں تاہم جہاں تک بات سندھ حکومت کی ہے تو دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سندھ حکومت نے ان اختیارات کو نچلی سطح پر دینے کے بجائے بلدیاتی اداروں کے بنیادی اختیارات بھی غصب کرلیے ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بنیادی شناخت شہر کی شاہراؤں کی صفائی ستھرائی اور لینڈ فل سائیٹ پر کچرا اٹھانے و ٹھکانے لگانے کے فرائض بھی صوبائی محکمہ بلدیات کے زیر نظام سندھ سولڈ ویسٹ میجنمنٹ بورڈ کو سونپ رکھا ہے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی3سالہ کارکردگی انتہای مایوس کن ہے ، شہر میں پہلے ایک یونین کونسل میں ایک کچرا کنڈی ہوتی تھی اب ہر گلی میں کچرا کنڈی بن گئی ہے، پہلے سینیٹری ورکر ز منتخب یونین کونسل کے یوسی ناظم کو جوابدہ تھے ، اب جو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا نظام تشکیل دیا گیا ہے اس کا چیئرمین وزیر اعلیٰ سندھ ہے۔

کیا وزیر اعلیٰ سندھ شہر یا گاؤں کی کسی گلی کی صفائی کی مانیٹرنگ کرسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظام مکمل طور پر فیل ہوچکا ہے اور کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، شہر کراچی کے المیوں کی داستان بہت طویل ہے، یہ شہر جو پورے ملک کو پالتا ہے اس کا اپنا کوئی پرسان حال نہیں، لسانی تضادات اور اختیارات کی جنگ نے اس شہر کو اتنا نقصان پہنچایا ہے جس کی نظیر پوری دنیا میں نہیں ملتی، 2013میں کوٹہ سسٹم کی آئینی مدت ختم ہورہی تھی لیکن سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے اس میں مزید 20سال کی توسیع کردی جس سے سندھ کے شہری علاقوں کی ایک بار پھر حق تلفی ہورہی ہے، 1973میں جب کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا تھا تو اسوقت کہا گیا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ایجوکیشن کے مواقع زیادہ ہیں اور پڑھے لکھے لوگوں کا تناسب بھی زیادہ ہے۔

اس کے برعکس دیہی علاقوں میں یہ مواقع انتہائی کم ہیں، آغاز میں کوٹہ سسٹم کا یہ نفاذ صرف دس سال کے لیے تھا تاہم بعد کی حکومتیں اس میں مزید توسیع دیتی رہیں اور اب موجودہ توسیع کے تحت 2033میں اسے 60سال ہوجائیں گے، اس کوٹہ سسٹم کے نفاذ کی وجہ سے پورے ملک بالخصوص سندھ میں اہل افراد پر روزگار کے دروازے بند ہیں جس کے نتیجے میں ہر سرکاری ادارہ تباہی کے آخری دھانے پر پہنچ گیا ہے، ارباب اختیار کراچی کے مسائل اور بے روزگاری کی وجہ سے پھیلنی والی بے چینی اور احساس محرومی کو محسوس کریں اور اس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں، اگرچہ کہ شہر میں چار سال سے امن وامان قائم ہے لیکن عمرانی علوم کے ماہرین کہتے ہیں کہ کراچی کے ساتھ زیادتیوں کے عوامل آج بھی وہ ہی ہیں جو گذشتہ چالیس سال قبل تھے، کراچی کے ساتھ اگر یہی رویہ جاری رہا تو ایک چھوٹا واقعہ کسی بڑے المیے کا سبب بن سکتا ہے جس طرح 1985میں بشریٰ زیدی ٹریفک حادثہ کے بعد شہر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے اور طویل عرصے تک اس شہر میں خانہ جنگی کا ماحول رہا۔

The post 70 فیصد ریونیو دینے والا کراچی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PZQ2A9

بھارتی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلیے کوئی شرارت کر سکتی ہے، ایکسپریس فورم

 لاہور: ماہرین امور خارجہ اور سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں نے ’’بھارتی انتہا پسندی اور عالمی اداروں کی خاموشی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں کی خاموشی خودغرضی پر مبنی ہے، پاکستان میں خلفشار ہے، حکومت، اپوزیشن اور ادارے آپس میں تنائو کا شکار ہیں، مودی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلیے شرارت کرسکتا ہے۔

فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔ دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر(ر) سید غضنفر علی نے کہا کہ 2030 تک ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی ہندوئوں سے زیادہ ہوجائے گی جسے مدنظر رکھتے ہوئے اب شہریت بل جیسے اقدامات کیے جارہے ہیں، وہ کسی دوسرے مذہب کو ہندوستان میں پنپنے بھی نہیں چاہتے۔

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں پاکستان اندرونی مسائل کا شکار ہے، اداروں میں تنائو ہے، بھارت اس کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتا ہے، ماہر امور خارجہ ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے بھارت کے ساتھ معاشی مفادات وابستہ ہیں جس کی وجہ سے وہ خاموش ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہماری وجہ سے کشمیر کاز کو کتنا فائدہ ہوا؟ ترکی، ملائیشیا اور ایران نے اپنے معاشی مفادات کی پروا نہ کیے بغیر ہمیں سپورٹ کیا مگر ہم نے کیا کیا؟

پاکستان نے نے کوالالمپور سمٹ میں نہ جاکر بڑی غلطی کی، یہ خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،شعبہ سیاسیات جامعہ پنجاب کے پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز احمد نے کہا کہ بڑی معاشی طاقتوں نے بھارت میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا وہ خسارے کا سودا کر سکتی ہیں؟ لہٰذا یہ واضح ہے کہ بھارت کے اندرونی حالات کا سرحدوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر عاصم اللہ بخش نے کہا کہ مودی اور ہٹلر کی سوچ ایک ہی ہے، دونوں نے ہی اپنی قوم کو معاشی خوشحالی کے خواب دکھائے مگر طاقت میں آنے کے بعد جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ مودی نے الیکشن جیتنے کیلیے پاکستان پر فضائی حملے کا ڈرامہ رچایا لہٰذا اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلیے ایسی کوئی حرکت کرسکتے ہیں تاکہ وہ پاکستان مخالف جذبات پر قوم کی حمایت حاصل کرسکیں۔

The post بھارتی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلیے کوئی شرارت کر سکتی ہے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PXsvj4

خیبر پختونخوا؛ باہمت خواتین فرسودہ روایات میں دراڑ ڈالنے لگیں

پشاور:  پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ارشاد قیصرصاحبہ خیبر پختونخوا کے  مردوں کی بالا دستی والے معاشرہ میں سماجی روایات کو توڑ کر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

سماجی روایات کی بندشیں خیبر پختونخوا میں بہت مضبوط سمجھی جاتی ہیں ان روایات کو توڑنا انتہائی مشکل ہی سہی مگر اس صوبے کی بعض  باہمت خواتین ان میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ گزشتہ دس برس کے دوران جن خواتین نے دراڑ ڈالنے میں کامیابی حاصل کی ہے ان میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ارشاد قیصر نمایاں ہیں۔

ان دونوں خواتین کو کے پی کی بہترین قانون دان مانا جاتا ہے۔ ان کو عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں  پشاور ہائیکورٹ میں جج مقرر کیا تھا۔ دونوں خواتین جسٹس نے چند سال پہلے مشترکہ طور پر 70مقدمات کی سماعت کرکے تاریخ رقم کی۔عدالتی تاریخ میں اس سے پہلے دو خواتین ججز پر مشتمل بینچ نے کام نہیں کیا تھا۔

محترمہ جسٹس ہلالی کئی اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کر چکی ہیں۔ حکومت کو ڈرون حملوں کے بعد  امریکہ کو وارننگ جاری کرنے کے فیصلہ کرنے والے بنچ میں جسٹس ہلالی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 2018ء کے عام انتخابات کو چیلنج کرنے کی درخواست کی سماعت بھی کی۔ پہلی خاتون صوبائی محتسب مقرر ہونے کا اعزاز بھی عوامی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے۔

The post خیبر پختونخوا؛ باہمت خواتین فرسودہ روایات میں دراڑ ڈالنے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39eFhkM

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...