ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ چئیرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرعدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین تعیناتی کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے، یہ تو انتظامی امورہیں جو وزیراعظم نے چلانا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معروف گلوگاراورپی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کیا تھا۔

The post ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sqiz3h

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...