اسلام آباد: حکومتی اداروں کی بد انتظامی و مجرمانہ غفلت، سال2019 میں ایڈز، پولیو اور ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، ریاستی اداروں کی غفلت کے باعث سال بھرپاکستانی مختلف موذی امراض کا شکار رہے۔
رواں سال جہاں ڈینگی وائرس سے51 ہزار 670 شہری متاثر ہوئے وہیں پولیو وائرس نے 123 افراد کا شکار کرکے 5 برس بعد اپنی سنچری مکمل کرلی جبکہ اس سال ایڈز نے بھی9 ہزار 600 کے قریب افراد کا شکارکرکے ریکارڈ قائم کیا۔ سال2019 صحت کے حوالے سے پاکستانیوں پر بھاری رہا،2019 کے دوران ڈینگی وائرس سے51 ہزار 670 افراد متاثر ہوئے جبکہ اس وائرس نے88 افراد کی جانیں لے لیں۔
ڈینگی سے سب سے زیادہ سندھ میں14ہزار814فراد متاثر ہوئے جن میں سے39 افراد جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد میں 13ہزار260 افراد متاثر ہوئے۔ جن میں سے 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار995 افراد متاثر ہوئے جن میں سے23 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں7ہزار68 افراد متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں3 ہزار383 افراد متاثر ہوئے جن میں سے3 افراد جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں 1ہزار690 افراد متاثر ہوئے جن میں سے1 فرد جاں بحق ہوا۔
قبائلی علاقہ جات میں 793فراد متاثر ہوئے جبکہ دیگر مقامات پر662 افراد متاثر ہوئے۔ سال 2019 کے دوران ملک میں مزید 9 ہزار565 افراد میں ایڈزکی تصدیق ہوچکی جس میں سے اپریل سے 30 نومبر کے دوران محض سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے گاوں رتوڈیرو کے 895 افراد کے خون کے نمونوں میں ایڈز کے جراثیم کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 2019 کے دوران ملک میں پولیو وائرس نے پاکستان میں رواں برس123 افراد کا شکارکر کے 5 برس بعد اپنی سنچری مکمل کرلی۔
The post 2019؛ ایڈز، پولیو، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Xf3kT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box