کراچی: بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام لانے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ ہمیں تعلیمی میدان میں کئی چیلنچز کا سامنا ہے، ہمارا نظام تعلیم بکھرا ہوا ہے، فیصلہ کیا ہے پاکستان میں یکساں تعلیم نظام کو لے کرآئیں گے، یکساں نصاب پر کام جاری ہے، مارچ تک تعلیمی اداروں میں نصاب یکساں ہوگا۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ریاست نے اپنے بیانئے کو تبدیل کردیا ہے، ریاست سب کی ڈوریں ہلا رہی ہے، جو لوگ صوبائی خود مختاری اور جمہوریت کی بات کرتے تھے انھیں غدار وطن کہا جاتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں طاقتوروں کے سامنے کمزور پڑ رہی ہیں، ہم امریکی سامراج کے سامنے جھک گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 144ویں یوم پیدائش کے حوالے سے سہہ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے اختتامی روز وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نثار احمد کھوڑو، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، وائس چانلسر جامعہ موقع پر ان کے ہمراہ وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹر محمد علی شیخ، اساتذہ اور طالبعلموں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ جہاں سے قائد اعظم نے تعلیم حاصل کی وہاں میں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، قائد اعظم کا تعلق سندھ سے تھا ،رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج کے دن قائد اعظم کے بارے میں گفتگو کر رہا ہوں، ہمیں تھوڑا حقیقت پسند ہونا چاہیے۔
نہایت معذرت کے ساتھ ہم ہیپوکریٹس بنتے جا رہے ہیں، اتحاد، یقین اور قانون پر ہم عمل نہیں کرتے، ریاست نے اپنے بیانیے کو تبدیل کردیا ہے، قائد اعظم کی وفات کے بعد ہم نے ان کے مقصد کو نیشنل سیکیورٹی اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا، جو لوگ صوبائی خود مختاری اور جمہوریت کی بات کرتے تھے انھیں غدار وطن کہا جاتا ہے، کسی ایک سیاسی جماعت پر تنقید نہیں کر رہاکیا یہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہے؟، ہمارے اندرونی معاملات میں کسی باہر والوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی سندھ مدرستہ اسلام کا نام سنتے تھے، یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آج یہاں موجود ہوں، جامعہ کا دورہ کیا وی سی نے قائد اعظم کے حوالے سے میوزیم دکھایا جو جامعہ میں موجود ہے، ہمارے جیسے ملک میں سیاست میں دلچسپی نہ لینا مشکل بات ہے، جس طرح ہمارا ملک بنا اور جو اسوقت حالات ہیں انکو دیکھتے ہوئے سیاسی معاملات میں توجہ دینی پڑتی ہے،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم ایک آزاد ماحول میں سانس لیتے ہیں،ہمارے ملک کو تعلیمی میدان میں کئی چیلنچز کا سامنا ہے۔
سب سے بڑا چیلنج ہمارا نظام تعلیم بکھرا ہوا ہے، جس ملک میں تین نظام تعلیم ہونگے اسکے نقصانات تعلیم کے معیار پر پڑیں گے، مدرسوں کا نظام تعلیم بھی مختلف ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان میں یکساں تعلیم نظام کے کر آئنگے، یکساں نصاب پر کام کر رہے ہیں مارچ تک نصاب ایک ہوجائیگا،وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا جامعہ آنا خوش آئند ہے، یہی وہ ادارہ ہے جہاں قائد اعظم نے اپنے مستقبل کا طویل عرصہ گزارا، قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جامعہ کا دورہ کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے سندھ مدرسہ السلام یونیورسٹی کے حوالے سے انھیں بریفینگ دی، تین روزہ تقریبات میں مختلف قسم کے پروگرامز پیش کیے گئے جن میں آرت ایگزیبیشن، تھیٹر شوز، میوزیکل پرفارمنس، ڈاکیومینٹری اور پینل ڈسکشنز شامل ہیں۔
The post ملک بھر میں مارچ تک یکساں نصاب تعلیم لانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ETBtHQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box