میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، ایئر فورس نے فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج قائم کر دیا

کراچی: پاکستان ایئرفورس نے کراچی میں اپنا پہلا میڈیکل کالج قائم کردیا جہاں ایم بی بی ایس کیلیے 100سیٹیں مختص کی گئی ہیں جس کا نام فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کراچی رکھا گیا ہے۔

مذکورہ میڈیکل کالج میں پہلے بیچ کیلیے جنوری کے پہلے ہفتے سے ایم بی بی ایس سال 2020-21 کیلیے داخلوں کا اعلان کیاجائے گا جس کے بعد جنوری سے داخلوں کا عمل شروع کردیا جائے گا، داخلے پاکستان میڈیکل کونسل کی مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت دیے جائیں گے۔

فضائیہ روتھ فاؤمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود احمد نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے فضائیہ میڈیکل کالج کی سہولت اورانسپکشن کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لیے 23 دسمبرکو این او سی جاری کردیا۔ یہ کالج پاکستان ایئرفورس شاہراہ فیصل (فیصل بیس)پی اے ایف میوزیم پر واقع ہے جہاں جدید تقاضوں کے مطابق کالج کی تعمیرات کی گئی، فضائیہ میڈیکل کا الحاق پاکستان ایئرفورس کے ماتحت چلنے والی ایئریونیورسٹی سے ہے۔

فضائیہ میڈیکل کالج سے فارغ التحصل طالب علموں کو ایئر یونیورسٹی اسلام آباد سے اسناد عطا کی جائیں گی، فضائیہ میڈیکل کالج کا ٹیچنگ اسپتال بھی پاکستان ایئرفورس کا ہوگا جو 5 سوبستروں پر مشتمل ہے،زیر تعلیم طالب علم اپنی کلینیکل تربیت (کلینیکل ٹریننگ) کرسکیں گے۔

پرنسپل پروفیسر مسعود احمدکا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کالج میں طالب علموں کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی موجود تھے، کالج کی لائبریری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منسلک کیاگیا ہے، پروفیسر مسعود احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہورہی ہے۔

اس کے پیش نظر پاکستان ایئرفورس نے معیاری اعلیٰ تعلیم ادارہ قائم کیا ہے جہاں جدید تعلیمی تقاضوں اورملک کی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریکولم مرتب کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے ایک لاکھ72ہزار ڈاکٹر رجسٹرڈ ہیں،ہمارے ملک کی آبادی 22کروڑ تک پہنچ گئی،اس میں ایک لاکھ72ہزار ڈاکٹرآبادی کے لحاظ سے بہت کم ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی شدید قلت ہورہی ہے، اس صورتحال کے پیش نظرپاکستان ایئرفورس نے کراچی میں اپنا فضائیہ میڈیکل کالج قائم کردیا جس کی فیکلٹی انتہائی پیشہ وارانہ ہے۔

The post میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، ایئر فورس نے فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج قائم کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39cP23a

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...