سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے، لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے

 اسلام آباد:  پنجاب کے میدانی علاقے لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور، سندھ کے بالائی علاقے سکھر، لاڑکانہ، روہڑی اور جیکب آباد شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

قومی شاہراہوں پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے جبکہ موٹر ویز کئی مقامات پر بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان موٹر وے ایم تھری، لاہور تا عبدالحکیم شدید دھند کے باعث بند ہے۔ خانیوال تا ملتان موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ پر پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ ، ساہیوال ، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں ، خانیوال، ملتان ، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند ہے۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 سے150میٹر رہ گئی ہے۔

دریں اثنا بالائی اور شمالی علاقوں میں  برف باری نے لاہور سمیت پنجاب اور اس کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں  اضافہ کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سردی کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

The post سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے، لوگ ٹھٹھر کر رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/367URwV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...