بلاول کو وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہباز گل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں۔ کراچی کی صرف11 یو سیز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا لیکن عمل درآمد نہیں کرواسکے اور باتیں پورے ملک کے لاک ڈاؤن کی کرتے ہیں اب بیان بازی نہیں کام کریں۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام جانتے ہیں کہ وفاق پورے ملک میں غیرسیاسی بنیادپر اربوں کی امداد تقسیم کررہا ہے جس کا بڑا حصہ سندھ کو دیا گیا، عوام کی یہ امانت براہ راست ہی تقسیم ہوگی، یاد رکھیں ہم خیانت نہیں ہونے دیں گے۔

The post بلاول کو وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہباز گل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zNVQXz

بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی

 لاہور: بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ پہنچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون ملک سفر کی خصوصی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے،عوام کے لیے بین الاضلاعی و ریاستی سفر پر بھی پابندی ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر تک پہنچنے کے لیے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں سے الگ الگ گاڑیوں میں واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں سے سے 5 مئی کو پاکستان میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح بھارت میں بھی سیکڑوں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ تمام افراد بھارت کے مختلف علاقوں میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات، علاج معالجے یا اپنے اپنے عقیدے کے مطابق مقدس مقامات کی زیارات کے لیے گئے تھے۔

The post بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bXZ4pN

ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، قحط پڑجائیگا، وزیر زراعت

کراچی: صوبائی حکومت نے ٹڈی دل کے سندھ میں فصلوں پرحملے کے وقت مدد نہ کرنے پروفاق سے احتجاج کا فیصلہ کیاہے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہونے اپنے وڈیو بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت پاکستان تین بڑی آفاتیں جھیل رہا ہے،پہلی کورونا،دوسری ٹڈی دل اور تیسر ی وفاقی حکومت جو دونوں وباؤں کو بڑھا رہی ہے۔

نیازی سرکار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، لوگوں کو کوروناوائرس ہلاک کررہاہے اور فصلوں کوٹڈی دل کھاکر ناس کررہی ہے،اتنی بڑی زرعی قومی ایمر جنسی میں وزیراعظم کا کردار فقط ایک تماشہ بن کررہ گیاہے، ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی اورپاکستان قحط کی لپیٹ میں آجائے گا، وفاق ٹڈی دل پر سندھ کی کوئی مدد نہیں کررہا،ٹڈی دل کی وجہ سے سندھ کی فصلیں تباھ ہورہی ہیں اوراس وقت سندھ سمیت پورے ملک کی زراعت کو ٹڈی دل سے شدید خطرات لاحق ہیں جس کا خاتمہ فضائی اسپرے سے ہی ممکن ہے،سندھ کے پاس فضائی جھاز اسپریکے لیے نہیں ہے یہ وفاق کا کام ہے،کئی علاقوں میں ٹڈی دل کاخاتمہ کرنے کیلیے سندھ حکو مت اپنے فنڈزسے گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کررہی ہے۔

اسماعیل راہونے مزید کہاکہ عقل کے عاری حکمران کیوں نہیں سمجھتے، اگر ملک کی زراعت کو نقصان ہوا تو پورا ملک بھوک اور افلاس کے نظر ہو جائے گا،وفاق کو ایک سال سے خطرے سے آگاہ کررہے ہیں لیکن کورونا کی طرح ٹڈی دل میں بھی سندھ کو نظر انداز کیا جارہا ہے،ملک کی 60 فیصد دیہی آبادی کا انحصار 100 زراعت پر ہے,40 فیصد شہری آبادی کو بھی کھانے کی ضروری اشیازراعت سے ہی سپلائی ہوتی ہیں۔

The post ٹڈی دل کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، قحط پڑجائیگا، وزیر زراعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zKMWdj

بھارت نقل مکانی کرنے والے ہندوخاندان کسمپرسی کاشکار

 لاہور: پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت جانیوالے ہندوخاندان کورونا وائرس اورلاک ڈاون کے دوران بھارتی دارلحکومت میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

مجنوں کا ٹیلہ کیمپ میں ایک ہزارپاکستانی ہندو انتہائی مشکل حالات سے دوچارہیں اوراب کورونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے ان کی مشکلات مزیدبڑھ گئی ہیں بھارتی حکومت ان پاکستانی ہندوؤں کوکوئی سہولت دینے کوتیارنہیں ہے تاہم سکھوں کی ایک تنظیم سری گرو سنگھ سبھا پہاڑی والا کی طرف سے ان پاکستانی ہندوخاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔

سری گرو سنگھ سبھا پہاڑی والا کے صدر سوران سنگھ بھنڈاری نے کہا کہ پاکستانی شہری جنھوں نے دہلی میں پناہ لی ہے ان کی بلاتفریق مذہب وملک مددکی جارہی ہے،دوسری طرف پاکستان سے نقل مکانی کرکے جانیوالے ہندوخاندان بھارت میں ہونیوالے امتیازی سلوک کی وجہ سے اپنے فیصلے پرپچھتارہے ہیں ، ان میں سے کئی ہندوخاندان ایسے ہیں جواب واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں اورحکومت سے معافی مانگنا چاہتے ہیں۔

 

The post بھارت نقل مکانی کرنے والے ہندوخاندان کسمپرسی کاشکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ykvhJ5

ماسک چہرہ شناسائی کیلیے سیکیورٹی نظام میں خلل ڈالنے لگا

 راولپنڈی: کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سرجیکل ماسک کے استعمال نے سیکیورٹی انتظامات میں چہرہ شناسائی کے عمل کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔

مشکوک افراد اورمختلف جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب افراد کی نشاندہی میں مشکلات سے سرجیکل ماسک سیکیورٹی رسک بنتا جارہا ہے، ائیرپورٹ، ریلوے سٹیشنز، اہم عمارتوں، شہر کے داخلی و حارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، سی سی ٹی وی کیمروں سے چہرہ شناسائی کا عمل بری طرح متاثر ہونے لگا ہے، اس حوالے سے راولپنڈی میں تعینات سیکورٹی اداروں نے حکومت کوتحریری طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکورٹی ادارے سے منسلک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ راولپنڈی کے 90 فیصد شہری ناک، منہ ڈھانپنے کے لیے سرجیکل ماسک کا استعمال کررہے ہیں جو موجودہ مشکل حالات میں صحت کو یقینی بنانے کے لیے لازمی بھی ہے، لیکن دوسری جانب سرجیکل ماسک نے شہر میں موجود چہرہ شناسائی کے لیے سیکورٹی نظام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

 

The post ماسک چہرہ شناسائی کیلیے سیکیورٹی نظام میں خلل ڈالنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ykvgF1

کورونا کی وباء ، گھروں میں کام کرنیوالی محنت کش خواتین بھی بیروزگار

کراچی: کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں جاری لاک سے لاکھوں کی تعداد میں مزدوروں کا روزگار متاثر ہوا ان میں گھروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ان مزدوروں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین کا بھی شمار ہوتا ہے جو گھروں میں مختلف قسم کی مزدوری کرکے اپنے خاندانوں کا سہارا بنی ہوئی تھیں،ان میں سلائی کڑھائی اور چوڑیاں بنانے کے کام سمیت مختلف کام شامل ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث مذکورہ خواتین بری طرح متاثر ہوئیں کیونکہ مارچ سے شروع ہونیوالے لاک ڈاؤن کے بعد اب تک وہ فارغ بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے پاس کسی قسم کا کام کرنے کو نہیں، گھروں میں کام کرنیوالی ایسی خواتین کی اکثریت کراچی اور حیدرآباد میں مقیم ہیں، عام طور پر ان خواتین کا تعلق غریب طبقے سے ہونے کی وجہ سے ان کے مرد بھی مختلف قسم کی مزدوری کرتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث ایک طرف ان کا اپنا کام ٹھپ ہوگیا تو دوسری جانب ان کے مزدوری کرنے والے مرد بھی بے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان ایسے گھروں کا گزارا مشکل ہوگیا، نیو کراچی کی رہائشی غزالہ جو کہ محنت مزدوری کرکے اپنے تین بچوں کا پیٹ پال رہی ہے نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اور علاقے کی دوسری بیشتر خواتین کافی عرصے سے گھروں میں بیٹھ کر دلہنوں کے کپڑے تیار کرنے کا کام کرتی ہیں، مختلف دکانوں یا کارخانوں سے وابستہ ٹھیکے دار انھیں کام دیتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ان کے پاس کام آنا بند ہوگیا، اسی طرح کی صورتحال حیدرآباد میں چوڑی کا کام کرنے والی کئی عورتوں کو بھی درپیش ہے۔

ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن حیدرآباد کی عہدیدار شکیلہ خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ حیدرآباد میں گھروں میں چوڑیوں کا کام کرنیوالی عورتوں کے مرد بھی دیہاڑی دار مزدور ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث مرد بھی بے روزگار ہوگئے تو چوڑیوں کے اکثر کارخانے بھی بند ہونے سے عورتوں کو بھی کام ملنا بند ہوگیا، حیدرآباد میں 25 ہزار کے قریب عورتیں چوڑی کے کام سے وابستہ ہیں،ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی مرکزی جنرل سیکریٹری زہرہ خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایسی خواتین محنت کشوں کے تحفظ کے لیے قوانین بھی موجود نہیں جس کے باعث یہ خواتین ورکرز سوشل سکیورٹی سے بھی محروم ہیں۔

The post کورونا کی وباء ، گھروں میں کام کرنیوالی محنت کش خواتین بھی بیروزگار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f9pgzD

اقوام متحدہ کا پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف

 اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی ویڈیو آفیشل ٹویٹ سے جاری کردی، پاکستانی امن دستے کی کانگو میں امدادی سرگرمیوں کی ویڈیو آیی ایس پی آر نے جاری کی تھی،ترجمان اقوام متحدہ نے آفیشل اکاونٹ سے جاری ٹویٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی امن دستے کے ارکان نے شدید سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں جانیں بچائیں، پاکستانی اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ترجمان یو این نے کہا کہ پاکستان امن دستوں میں تعاون کرنا والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستانی اہلکاروں نے خطروں سے کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں۔

 

The post اقوام متحدہ کا پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fbyvzn

قرضوں کی ادائیگی موخرکرنے سے 3 لاکھ 3 ہزارقرض داروں نے فائدہ اٹھایا، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کی قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کی سہولت سے 24 اپریل تک 3 لاکھ 3 ہزار قرض داروں نے فائدہ اٹھایا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض داروں نے اب تک 236 ارب روپے کے قرضوں کی اصل ادائیگیاں ایک سال کیلیے موخر کرائی ہیں، قرضوں کی ادائیگی کو ایک سال کے لیے موخر کرانے والوں میں زیادہ تر چھوٹے کاروبار شامل ہیں۔

 

The post قرضوں کی ادائیگی موخرکرنے سے 3 لاکھ 3 ہزارقرض داروں نے فائدہ اٹھایا، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yr79iU

جناح اسپتال کراچی کی خاتون ڈاکٹرسمیت 4 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

کراچی: سندھ بھر میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

جناح اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جناح اسپتال کے شعبہ امراض نسواں سے ایک جونئیر خاتون ڈاکٹر کررونا سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ جناح اسپتال کے 3 خاکروب بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جنہیں قرنطین کے لیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

متاثرہ ملازمین سے رابطوں میں رہنے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

The post جناح اسپتال کراچی کی خاتون ڈاکٹرسمیت 4 ملازمین میں کورونا کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dbVpof

کراچی میں 1 ہزاربستروں پرمشتمل ایک اورقرنطینہ سینٹرقائم ہوگا

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی سمیت صوبے میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر شاہراہ فیصل میوزیم کے قریب آئی سولیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سولیشن سینٹربراہ راست حکومت سندھ کے ماتحت کام کریگا جس میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے لیے ایک ہزار بستر مختص کیے جائیں گے۔ صوبائی محمکہ صحت نے آئی سولیشن سینٹر کو چلانے کیلیے ضلع کورنگی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(DHO) ڈاکٹراصغرعباس کو نگران مقرر کیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق آج ہفتہ کو چیف سیکریٹر اور صوبائی سیکریٹری صحت شاہراہ فیصل پی اے ایف میوزیم کے قریب واقع مختص کی جانے والی جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل آئی سولیشن سینٹر قائم کیاگیاجہاں کوویڈ19 کے مریضوں کو منتقل کیاجاتا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علیشاہ کی ہدایت پر ایک اور آئی سولیشن سینٹر قائم کیے جانے پر تیزی سے کام شروع کردیاگیا اور مجوزہ سینٹر کیلیے ضروری سامان کی خریداری کیلیے فوری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

The post کراچی میں 1 ہزاربستروں پرمشتمل ایک اورقرنطینہ سینٹرقائم ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yp7CC7

رائیونڈ کے نواحی علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچہ قتل

لاہور: رائیونڈ کے نواحی علاقے وتنا پنڈ میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچے کو قتل کر کے لاش کو کھتیوں میں پھینک دیا گیا۔

5 سالہ بچے کی لاش کھتیوں میں ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ،ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ،ایس ڈی پی او رائیونڈ اور دیگرافسران جائے وقوعہ پرپہنچے جہاں فرانزک و تفتیشی ٹیمیں اور تحقیقاتی اداروں نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

ایس پی صدر غضنفر علی شاہ نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ شام کے وقت گھر سے کھیلنے نکلا تھا، بچے کی لاش گھرسے کچھ دور کھیتوں سے ملی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، شبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

The post رائیونڈ کے نواحی علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچہ قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WiOB1y

اپریل میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ 8 فیصد کم رہی

اسلام آباد: رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے دس ماہ(جولائی تا اپریل2019-20)کے دوران مہنگائی کی شرح 11.22 فیصد جبکہ اپریل 2019 سے اپریل 2020 تک مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہی ہے تاہم مارچ 2020کے مقابلے میں اپریل2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ماہانہ بنیادوں پر اپریل کے دوران دالیں،سبزیاں،تازہ پھل اور چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جبکہ چکن،تازہ دودھ،تازہ سبزیاں اور ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔اس ضمن میں قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ  مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد کم ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2019 سے اپریل 2020 تک مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہی اور جولائی 2019 سے اپریل 2020 تک مہنگائی کی شرح 11.22 فیصد رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اپریل2020 میں دال مسور 27.54 فیصد دال مونگ 23.11 فیصد، پھل اور انڈے 17.71 فیصد جبکہ چینی 2.55 فیصد مہنگی ہوئی ہے اس کے علاوہ دال ماش 14 فیصد،دال چنا 10.43 فیصد، بیسن 8 فیصد، لوبیا 4.73 فیصد اور سفید چنے 4.3 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 10.24 اور جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

The post اپریل میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ 8 فیصد کم رہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z0JESW

خاتون پولیس افسر کے جذبہ ہمدردی نے ذہنی معذور لڑکی کی زندگی بدل دی

سجاول: سجاول شہر میں 4 ماہ قبل دربدر پھرنے والی ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور نے علاج کرا کے شادی کرا دی۔

ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپر نے فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر لڑکی کی کہانی اور ویڈیوز وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بے سہارا ذہنی معذور لڑکی نجمہ کو ریسکیو کرا کے سیف ہاؤس سجاول میں رکھوایا جہاں پر اس کی اچھی خوراک، لباس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ کی سہولت دی گئی اور رمضان کے پہلے جمعہ کو سیف ہاؤس سجاول میں نوجوان ممتاز ملاح کے ساتھ شرعی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شادی کرا دی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو روٹری ولیج ٹھٹھہ میں ایک گھر بھی لے کر دیا گیا، ساتھ ہی راشن، سبزی، فروٹ اور مالی امداد بھی کی گئی اورجوڑے کی خوشگوار زندگی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب اہل سجاول نے ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا علاج کرا کر اس کی شادی کرانے پر ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

The post خاتون پولیس افسر کے جذبہ ہمدردی نے ذہنی معذور لڑکی کی زندگی بدل دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f6xWa9

کلوروکوائن کورونا مریضوں کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی 

 اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے مریضوں پر کلوروکوائن اوراس سے اخذ کردہ ایک اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوائن کے استعمال سے خبردار کرتے ہوئے اسے سخت مضر قرار دیدیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے خبردار کیا ہے کہ کلورووکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن کے انتہائی خطرناک سائیڈ افیکٹس ہیں جن میں گردوں کا نظام، جگر اور قلب کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کا استعمال جھٹکوں اور دوروں کی وجہ بنتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو یکدم گھٹا سکتا ہے۔

اس بنا پر مجاز ادارے نے کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو ازخود یہ دوا لینے سے بھی خبردار کیا ہے۔ یہ دونوں ادویاتی مرکبات ایک درخت سے حاصل کئے جاتے ہیں اورکونین کے شکل میں صدیوں سے ملیریا کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ ان مرکبات میں کلوروکوائن (سی کیو) اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن (ایچ سی کیو) سرِ فہرست ہیں۔

فرانس اور چین میں کووڈ 19 کے خلاف ان ادویہ کے بعض فوائد سامنے آئے تھے، اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’خدا کا تحفہ‘ قرار دیا تھا۔

اس دوران خود امریکی ماہرین نے بھی صدر کو خبردار کرنے کی کوشش کی اور اس کی افادیت پر سوالات اٹھائے لیکن امریکی حکومت نے دنیا بھر سے کلوروکوائن اور ہائیڈروکسی کلوروکوائن وسیع مقدار میں خریدی اور جمع کرلی تھی۔

تاہم پاکستان میں بھی اس کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئے ہیں، اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے دوست ممالک کو کلوروکوائن کی فروخت کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ اور طبی حلقوں میں بھی اس دوا کو کووڈ 19 کے مرض کے خلاف مؤثر قرار دیا جارہا تھا۔

The post کلوروکوائن کورونا مریضوں کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wl6cpH

كورونا سے جو مزدور بے روزگار ہیں حكومت ان کی مشكلات كا ازالہ كرے گی، وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ كورونا وائرس كی وجہ سے جو مزدور بے روزگاری كا سامنا كر رہے ہیں حكومت ان كی مشكلات كا ازالہ كرے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان نے یكم مئی پر مزدوروں كے عالمی دن كے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں كہا ہے كہ اس دن كو منانے كا مقصد مزدوروں  كے لئے حق كی آواز بلند كرنا ہے، مزدور كسی بھی معاشرے اور ملک كی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں كلیدی حیثیت ركھتے ہیں، جن ممالک نے صنعت كے میدان میں خاطر خواہ ترقی كی ان كی اس ترقی میں ان كے مزدوروں كے تعمیری كردار كو یقینا نظرانداز نہیں كیا جاسكتا۔

جام کمال خان نے کہا کہ ہمیں بھی ہنر مند ہیومن ریسورس اور بھرپور افرادی قوت ترقی كی راہ پر گامزن كرے گی، جو مزدور كسی فنی مہارت سے آشنا ہوتے ہیں وہ معاشرے كی تعمیر و ترقی كا جزو لازم بن جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے كہا كہ حكومت كورونا وائرس كی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ كو درپیش معاشی مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلكہ انہیں ریلیف دینے كے لیے بھرپور اقدامات بھی كررہی ہے جن میں مزدورں اور محنت كشوں كو راشن اور روٹی كی فراہمی احساس پروگرام كے تحت رقوم اور صوبائی حكومت كے تحت چھوٹے پیمانے پر بلاسود قرضوں  كی فراہمی كا پروگرام بھی شامل ہے۔

انہوں نے كہا ہے كہ موجودہ صوبائی حكومت نہ صرف مزدوروں كے حقوق كی مؤثر ادائیگی میں كوشاں ہے بلكہ محنت كشوں  كا استحصال كرنے والوں كو كٹہرے میں بھی لائے گی اور تمام محنت كشوں  كے لیے یكساں مواقع اور ضروریات كی فراہمی كو ممكن بنائے گی، رنگ و نسل كو بنیاد بنا كر كسی بھی تفریق كی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

جام کمال خان  نے كہا كہ حكومت تكنیكی تعلیم كی اہمیت سے بھی واقف ہے، صوبہ بھر كے پولی ٹیكنیک اداروں كو جدید خطوط پر استوار كیا جا رہا ہے جہاں جدید دنیا كے تقاضوں كو مدنظر ركھتے ہوئے نوجوانوں كو اعلی فنی مہارت سے آشنا كر كے ان كی صلاحیتوں كو مزید نكھارنا ہے كیونكہ دنیا میں تكنیكی مہارت سے آراستہ افرادی قوت كی طلب بہت زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے كہا كہ صوبائی حكومت ایسی لیبر پالیسی پر یقین ركھتی ہے جس میں تمام مزدوروں اور محنت كشوں كے جائز حقوق كا تحفظ یقینی ہو سكے وہ تمام لیبر یونین جو مزدوروں كے حقوق اور جدوجہد پر یقین ركھتی ہیں حكومت ان سے تعاون جاری ركھے گی، كورونا وائرس كی وجہ سے جو مزدور بے روزگاری كا سامنا كر رہے ہیں حكومت ان كے مشكلات كا ازالہ بھی كرے گی تاكہ كہ ایک فعال، مثبت اور تعمیری معاشرے كی تشكیل ہوسكے جہاں  تمام انسانوں كے لئے یكساں ضروریات زندگی دستیاب ہوں اور معاشرے میں تخریبی سوچ پروان نہ چڑھ سكے۔

The post كورونا سے جو مزدور بے روزگار ہیں حكومت ان کی مشكلات كا ازالہ كرے گی، وزیراعلیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z0dmHI

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...