کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی سمیت صوبے میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر شاہراہ فیصل میوزیم کے قریب آئی سولیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی سولیشن سینٹربراہ راست حکومت سندھ کے ماتحت کام کریگا جس میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے لیے ایک ہزار بستر مختص کیے جائیں گے۔ صوبائی محمکہ صحت نے آئی سولیشن سینٹر کو چلانے کیلیے ضلع کورنگی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(DHO) ڈاکٹراصغرعباس کو نگران مقرر کیا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق آج ہفتہ کو چیف سیکریٹر اور صوبائی سیکریٹری صحت شاہراہ فیصل پی اے ایف میوزیم کے قریب واقع مختص کی جانے والی جگہ کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل آئی سولیشن سینٹر قائم کیاگیاجہاں کوویڈ19 کے مریضوں کو منتقل کیاجاتا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علیشاہ کی ہدایت پر ایک اور آئی سولیشن سینٹر قائم کیے جانے پر تیزی سے کام شروع کردیاگیا اور مجوزہ سینٹر کیلیے ضروری سامان کی خریداری کیلیے فوری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
The post کراچی میں 1 ہزاربستروں پرمشتمل ایک اورقرنطینہ سینٹرقائم ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yp7CC7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box