اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
کانگو میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے پاکستانی امن دستے کی ویڈیو آفیشل ٹویٹ سے جاری کردی، پاکستانی امن دستے کی کانگو میں امدادی سرگرمیوں کی ویڈیو آیی ایس پی آر نے جاری کی تھی،ترجمان اقوام متحدہ نے آفیشل اکاونٹ سے جاری ٹویٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی امن دستے کے ارکان نے شدید سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں جانیں بچائیں، پاکستانی اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ترجمان یو این نے کہا کہ پاکستان امن دستوں میں تعاون کرنا والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستانی اہلکاروں نے خطروں سے کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں۔
The post اقوام متحدہ کا پاکستانی امن دستے کی کاوشوں کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fbyvzn
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box