اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں۔ کراچی کی صرف11 یو سیز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا لیکن عمل درآمد نہیں کرواسکے اور باتیں پورے ملک کے لاک ڈاؤن کی کرتے ہیں اب بیان بازی نہیں کام کریں۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام جانتے ہیں کہ وفاق پورے ملک میں غیرسیاسی بنیادپر اربوں کی امداد تقسیم کررہا ہے جس کا بڑا حصہ سندھ کو دیا گیا، عوام کی یہ امانت براہ راست ہی تقسیم ہوگی، یاد رکھیں ہم خیانت نہیں ہونے دیں گے۔
The post بلاول کو وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہباز گل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zNVQXz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box