خاتون پولیس افسر کے جذبہ ہمدردی نے ذہنی معذور لڑکی کی زندگی بدل دی

سجاول: سجاول شہر میں 4 ماہ قبل دربدر پھرنے والی ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور نے علاج کرا کے شادی کرا دی۔

ایس پی سجاول سہائی عزیز ٹالپر نے فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر لڑکی کی کہانی اور ویڈیوز وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بے سہارا ذہنی معذور لڑکی نجمہ کو ریسکیو کرا کے سیف ہاؤس سجاول میں رکھوایا جہاں پر اس کی اچھی خوراک، لباس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ کی سہولت دی گئی اور رمضان کے پہلے جمعہ کو سیف ہاؤس سجاول میں نوجوان ممتاز ملاح کے ساتھ شرعی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شادی کرا دی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو روٹری ولیج ٹھٹھہ میں ایک گھر بھی لے کر دیا گیا، ساتھ ہی راشن، سبزی، فروٹ اور مالی امداد بھی کی گئی اورجوڑے کی خوشگوار زندگی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب اہل سجاول نے ذہنی معذور نوجوان لڑکی نجمہ کا علاج کرا کر اس کی شادی کرانے پر ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

The post خاتون پولیس افسر کے جذبہ ہمدردی نے ذہنی معذور لڑکی کی زندگی بدل دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f6xWa9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...