کراچی: سندھ بھر میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جناح اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جناح اسپتال کے شعبہ امراض نسواں سے ایک جونئیر خاتون ڈاکٹر کررونا سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ جناح اسپتال کے 3 خاکروب بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جنہیں قرنطین کے لیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔
متاثرہ ملازمین سے رابطوں میں رہنے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
The post جناح اسپتال کراچی کی خاتون ڈاکٹرسمیت 4 ملازمین میں کورونا کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dbVpof
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box