کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے فارم ہاؤسز پر ڈانس پارٹی کے منتظم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فارم ہاؤس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے مذکورہ فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود دو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت فراز عرف شہزادہ اور عبید شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فراز ڈانس پارٹیوں کا منتظم ہے اور جس ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ بھی فراز نے ہی آرگنائز کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 264/2021 بجرم دفعہ 188/294/34 کے تحت دیگر 100 سے 120 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر جا رہی ہے۔
The post کراچی میں فارم ہاؤسز پر ڈانس پارٹی کا منتظم ساتھی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3haGCz6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box