ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کی کمی

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ روپیہ تگڑا ثابت ہواجس سے ڈالر کی قدر 162روپے سے نیچے آگئی۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 161روپے سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن اختتام پر ریکوری کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10روپے کی کمی سے 161.22روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی حقیقی شرح مبادلہ کی درستگی کے لیے متعلقہ ریگولیٹر کی ممکنہ مداخلت اور مارکیٹ میں طلب کے تناسب سے سپلائی کی سہولت دیئے جانے سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان یورو بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر اور چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پہنچنے جیسے عوامل نے بھی روپیہ کو تگڑا کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدت بنیادوں پر ڈالر طلب کے مقابلے رسد کم ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ رواں سال پاکستان کو واجب الادا سولہ ارب ڈالر مالیت کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس سے مستقبل میں روپیہ کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے امکانات ہیں۔

The post ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i2hD1u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...