عزیر بلوچ ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا

 کراچی: لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ کمرہ عدالت میں ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو قتل، لیاری میں پولیس پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عزیربلوچ کمرہ عدالت میں ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا۔

عزیر بلوچ نے عدالت کے روبرو کہا کہ میں نے کبھی اقبالی بیان نہیں دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امام زیدی کو کئی ماہ سے بلایا جارہا ہے وہ پیش نہیں ہورہے، مجسٹریٹ کو عدالت میں بلایا جائے اور ان سے پوچھا جائے میں نے اقبالی بیان دیا تھا یا نہیں۔

عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ مجسٹریٹ کو پنجتن پاک کی قسم دے کر پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ نے 164 کا بیان دیا تھا یا نہیں، مجھے یقین ہے  کہ مجسٹریٹ پنجتن پاک کی قسم پر جھوٹ نہیں بولیں گے۔

بعدازاں عدالت نے عزیر بلوچ کے بیان کے بعد سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

The post عزیر بلوچ ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qIzkWt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...