کراچی: سندھ میں 8 اگست تک تمام سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند ہوں گے، محکمہ صحت، کورونا ویکسیشن سینٹرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لازمی سروس کے ادارے مستثنٰی ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے، جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی شدید لہر کے باعت صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی پھیلتی وبا کے پیش نظر 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن لگایا ہے، جس کے تحت شہر کی تمام مارکیتیں بند رہیں گی تاہم برآمدی شعبے کھلے رہیں گے۔
The post کورونا لاک ڈاؤن؛ سندھ میں سرکاری دفاتر 8 اگست تک بند، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BT7LPo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box