خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں دوبارہ اضافہ

 پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت خیبر پختونخوا کے 3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ہیں جہاں کورونا کے 710 مختص بیڈز میں سے 221 پر کورونا کے مریض داخل کئے گئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے 86 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 74 مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری ہے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 106 میں سے 61 بیڈز پر اس وقت مریض موجود ہیں۔

تینوں اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ ایچ ایم سی میں 17، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 12 اور ایل آر ایچ میں 3 مریض وینٹی لٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

اسی طرح اسپتالوں میں کورونا کے نئے مریضوں کی آمد بھی جاری ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک روز میں 9 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

The post خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں دوبارہ اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x5FotO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...