اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوچکی، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔ نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گا جب کہ قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔
The post پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ieJFqy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box