کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر شرافت خان کو عہدے سے ہٹادیا ۔
انھیں فوری طور پر ایسٹ ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، یہ الزام لگایا گیا کہ انسپکٹر شرافت خان کے دور میں ٹیپو سلطان میں خصوصی طور پر گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون ایس ایچ او نے دوستی کے بہانے بلاکر چور پکڑلیا
جمعرات کو بھی ایک شہری کے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔
The post ایس ایچ او ٹیپو سلطان لیڈی انسپکٹر شرافت خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rMR2bR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box