لاہور: کوٹ لکھپت کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں سی آئی اے پولیس کی حراست میں ملزم فاروق ڈار مارا گیا۔
فاروق ڈار کو کل لاہور ریلوے اسٹیشن سے سی ای ماڈل ٹاؤن نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
پولیس نے دعوی کیا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فاروق ہلاک ہو گیا اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔ ملزم پر نہ صرف کراچی ،سکھر اور ساہیوال میں بھی کئی افراد کو پیسے لے کر قتل کرنے کا الزام تھا بلکہ وہ سری لنکن پولیس اور انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔
انسپکٹر فاروق اصغر اعوان کی مدعیت میں پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق ملزم فاروق اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم کا ساتھی پولیس پر سیدھی فائرنگ کرتا رہا اور پولیس اہلکار معجزانہ طور پر بچتے رہے۔ مارا جانے والا ملزم چوہنگ کا رہائشی تھا جو ضلع کچہری لوئر مال کے قریب بھی ایک شخص کو قتل کر چکا تھا۔
The post لاہور میں پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک، انٹرپول کو مطلوب تھا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i2fNh6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box